او جی ڈی سی ایل کا کوہاٹ میں توغ کنویں -II سے تیل اور گیس کی پیداوار شروع کرنے کا اعلان

اسلام آباد(نیوز رپورٹر) آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے لمشیوال فارمیشن کے توغ-02 کنویں سے پیداوار کے کامیاب آغاز کا اعلان کر دیا ہے۔ او جی ڈی سی ایل توغ اور توغ بالا کی ڈویلپمنٹ اینڈ پروڈکشن لیز (D&P.L) کا آپریٹر ہے، پیداواری کنواں خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں واقع ہے۔

توغ بلا کنواں نمبر 2 سے اس وقت 70 بیرل یومیہ کنڈنسئیٹ اور SNGPL کے نیٹ ورک میں یومیہ 8.0 ملین سٹینڈرڈ کیوبک فٹ (MMSCFD) گیس فراہم کی جا رہی ھے۔ OGDCL ترقی پر مبنی کاروباری حکمت عملی کے ذریعے شیئر ہولڈر کے حصص کی قدر میں اضافہ کرنے کے اپنے بنیادی مقصد پر قائم ہے۔ اس کنویں سے ملنے ہونے والی پیداوار سے 38 ملین امریکی ڈالر سالانہ سے زیادہ غیر ملکی زرمبادلہ کی بچت کا امکان ہے، جس سے درآمدات کے متبادل کو تقویت ملے گی اور پاکستان کی معیشت مضبوط ہوگی۔