اسلام آباد(سی این پی)
ڈی آئی جی اپر یشنز سید شہزاد ندیم بخاری کی ہدایات پر سنگین جرائم میں ملوث مجرمان اشتہاری و عدالتی مفروران اور عادی مجرمان کے خلاف بھرپور کریک ڈاون جاری،
گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران پولیس ٹیموں نے سنگین جرائم میں ملوث 06مجرمان اشتہاریوں اور عادی مجرمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ،
مجرمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے،
شہریوں سے گزارش ہے کہ کسی بھی مشکوک شخص یا سرگرمی کے متعلق پکار 15 یا آئی سی ٹی 15 ایپ پر اطلاع دیں۔