پاک فوج کے 3 میجر جنرلز کی لیفٹیننٹ جنرلز کے عہدے پر ترقی و تعیناتیاں

راولپنڈی(وقائع نگار) پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر نے ترقی پانے والے تین تھری اسٹار جنرلز کی تعیناتی کر دی۔لیفٹیننٹ جنرل عمر بخاری کو کمانڈر الیون کور (پشاور) تعینات کردیا گیا۔ ان سے قبل لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات خان کور کمانڈر پشاور کے عہدے پر فرائض سرانجام دے رہے تھے جن کا تبادلہ کردیا گیا۔لیفٹیننٹ جنرل عنایت کو چیف آف لاجسٹک سروسز جی ایچ کیو تعینات کردیا گیا جبکہ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کو ڈی جی آئی ایس پی آر کے عہدے پر برقرار رکھا گیا ہے۔آرمی چیف نے گزشتہ روز تینوں میجر جنرل کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دی تھی۔