آر آئی یو جے کی کشمیر ہاوس اسلام آباد میں وزیراعظم آزاد کشمیر کی پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں کو پیشہ وارانہ فرائض سے روکنے انہیں زدکوب کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت

اسلام آباد(کرائم رپورٹر) راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس(آر آئی یو جے )نے کشمیر ہاو¿س اسلام آباد میں وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کی پریس کانفرنس کے دوران صحافی شیراز گردیزی،اصغر حیات, حسیب چوہدری اور دیگر صحافیوں کو پیشہ وارانہ فرائض سے روکنے انہیں زدکوب کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے آر آئی یو جے کے صدر طارق علی ورک ،جنرل سیکرٹری آصف بشیر چوہدری ،فنانس سیکرٹری ندیم چوہدری و دیگر عہدیداران نے کہا ہے کہ اس بات پر سخت تشویش ہے کہ کشمیر ہاو¿س میں صحافیوں کے داخلے پر پابندی عائد کی گئی، صحافیوں کو پیشہ ورانہ فرائض سے روکاگیا اور انہیں زدکوب کیا گیاہے اس طرح کے رویے کو کسی طور پر برداشت نہیں کیا جا سکتا ،آر آئی یو جےکی قیادت نے آزاد کشمیر کی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس واقعے میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائے تاکہ آئندہ اس طرح کا واقع پیش نہ آئے