اسلام آباد(سیا سی رپورٹر)الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کردیا،قومی و صوبائی اسمبلی کی 77 مخصوص نشستوں پر خواتین اور غیر مسلم ارکان کی رکنیت معطل کر دی،نوٹیفیکیشن کے مطابق پنجاب،سندھ اور خیبرپختونخواہ سے خواتین کی اضافی مخصوص نشستیں معطل کی گئیں ہیں،پنجاب اسمبلی سے قومی اسمبلی کی 11 خواتین ، خیبر پختونخوا سے قومی اسمبلی کی 8 خواتین، خیبر پختونخوا اسمبلی سے 21 مخصوص خواتین ارکان جبکہ اقلیتوں کے 4 ارکان اورسندھ اسمبلی سے پی پی کی سمیتہ افضال سید اور ایم کیوایم کی مسرت جبیں کو بھی معطل کیا گیا ہے۔قومی اسمبلی کی تین غیر مسلم نشستوں پر ارکان کی رکنیت معطل کردی گئی،پنجاب اسمبلی کی 24 خواتین ارکان اور 3 غیر مسلم ارکان کی رکنیت معطل کردی ،سندھ اسمبلی سے 2 خواتین اور ایک غیر مسلم رکن کی رکنیت معطل کردی گئی،الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں پر خواتین اور غیر مسلم ارکان کی معطلی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا،ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل سندھ ندیم حیدر نے نوٹی فکیشن جاری کیاجس کے مطابق مخصوص نشستوں پر ارکان کی رکنیت آئندہ مذید احکامات تک معطل رہے گی،نوٹیفکیشن کے مطابق قومی اسمبلی سے مسلم لیگ ن کی 14، پی پی کی 5 اور جے یو آئی کی 3 نشستیں معطل کی گئی ہیں،قومی اسمبلی اور تین صوبائی اسمبلیوں سے سب سے زیادہ مسلم لیگ ن کی 44 نشستیں معطل ہوئیں،خیبرپختونخوا اسمبلی سے جے یو آئی کی 10، ن لیگ 7، پی پی 6، اے این پی اور پی ٹی آئی پارلیمنٹرین کی ایک ایک نشست معطل ہوئی،پنجاب اسمبلی سے ن لیگ کی 23، پی پی 2، ق لیگ اور استحکام پاکستان پارٹی کی ایک ایک نشست معطل ہوئی،سندھ اسمبلی سے ایم کیو ایم کی 1 اور پی پی کی دو نشستیں معطل ہوئیں،اس طرح ملک بھر سے جے یو آئی کی 13 نشستیں، پی پی 15 اور ایم کیو ایم کی ایک نشست معطل ہوئی،آئی پی پی ، ق لیگ، اے این پی اور تحریک انصاف پارلیمنٹرین کی بھی ایک ایک نشست معطل ہوئی ہے ۔اس طرح قومی اسمبلی میں مخصوص نشستوں کی معطلی کے بعد کی پارٹی پوزیشن بھی بدل گئی ہے ،نئی پارٹی پوزیشن کے مطابق حکمران جماعت مسلم لیگ ن کی نشستیں 119 سے کم ہو کر 105 ہو گئیں،پیپلز پارٹی کی نشستیں 72 سے کم ہو کر 67 ہو گئی ،جے یو آئی کی نشستیں 10 سے کم ہو کر7ہو گئی،قومی اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل کی 84 نشستیں برقرارہیںجبکہ قومی اسمبلی میں ایم کیو ایم کی 21،ق لیگ کی5، استحکام پاکستان پارٹی کی4اورایم ڈبلیو ایم، بی این پی مسلم لیگ ضیا ،بی اے پی نیشنل پارٹی پی کے میپ کی ایک ایک نشست برقرارہے۔یاد رہے کہ قومی اسمبلی میں 7 آزاد ارکان موجود ہیں۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">