پشاور(خبر نگار)وزیراعلیٰ اور گورنر کی جنگ کے پی ہاو¿س اسلام آباد تک بھی پہنچ گئی، علی امین گنڈا پور ذاتیات پر اُتر آئے اور گورنر فیصل کریم کنڈی کا سامان باہر پھینکوادیا،ذرائع کے مطابق وزیراعلی علی امین گنڈا پور نے صوبائی کابینہ کی منظوری کے بعد گورنر فیصل کریم کنڈی کے خیبر پختونخوا ہاﺅس اسلام آباد میںداخلے پر پابندی عائد کر دی جبکہ کے پی ہاو¿س انیکسی بھی خالی کرا دی اور ان کا سامان باہر نکلوا کر پھینکوا دیا ،ذرائع کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈا پور گزشتہ تین روز سے خیبر پختونخوا ہاﺅس اسلام آباد میں قیام پذیر ہیں اور صوبے کے تمام معاملات یہاں سے چلا رہے ہیں ۔
گورنر خیبر پختونخوا کے اپنی رہائش گاہ کے پی کے ہاوس آنے پر پابندی لگادی گئی۔وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈاپور نے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کے ”خیبر پختونخوا ہاوس“اسلام آباد آنے پر پابندی لگادی ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پختونخوا علی امین گنڈاپور نے گورنر کی رہائش گاہ اپنی تحویل میں لے لی ہے، جس کے بعد وہاں سے گورنر کا سامان بھی نکال دیا گیا ہے۔ گورنر کے پی کے فیصل کریم کنڈی اب ”خیبر پختونخوا ہاوس“ میں اپنی انیکسی استعمال نہیں کر سکیں گے۔ اس حوالے سے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے متعلقہ عملے کو بھی آگاہ کردیا ہے۔
دوسری جانب ترجمان پختونخوا حکومت بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ کے پی کے ہاوس میں گورنر کے لیے مختص بلاک ختم کردیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ صوبائی کابینہ کے گزشتہ اجلاس میں کیا گیا تھا۔ خیبر پختون خوا کابینہ میں وزرا اور ارکان اسمبلی کے لیے رہائش کا مسئلہ درپیش تھا۔ گورنر انیکسی فی الحال ارکان صوبائی اسمبلی اور وزرا استعمال کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ گورنر کے لیے کے پی ہاوس میں متبادل رہائشی بندوبست کیا جارہا ہے۔ گورنر فی الحال سندھ ہاو¿س میں قیام کا بندوست کریں اور دل نہ ہاریں، سندھ ہاو¿س میں پی ٹی آئی ایم پی اے کی طرح کے پی ہاو¿س میں ان کا داخلہ بند نہیں کریں گے۔گورنر کے اسلام آباد میں کئی گھر ہیں، ان کے لیے اسلام آباد میں رہائش کی کوئی کمی نہیں ہے۔
دریں اثنا گورنر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کے پی ہاو¿س میں گورنر کی انیکسی کو بند کرنا غیر آئینی ہے۔ میں گورنر ہاو¿س میں کسی وزیر اعلیٰ کی آمد پر پابندی نہیں لگاو¿ں گا۔ سیاسی جنگیں سیاسی میدان میں لڑیں گے۔
واضح رہے کہ گورنر اور وزیراعلیٰ پختونخوا کے درمیان اختلافات اور لفظی جنگ ایک دوسرے کو دھمکیاں دینے کے بعد اب عملی اقدامات میں تبدیل ہو چکی ہے اور اسی سلسلے میں وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈاپور نے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کے ”خیبر پختونخوا ہاو¿س“اسلام آباد آنے پر پابندی لگادی ہے۔