اسلام آباد( کورٹ رپورٹر)سپریم کورٹ پولیس نے بانی پی ٹی آئی کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کی تحقیقات شروع کر دیں ،ذرائع نے بتایا کہ نیب ترامیم کیس میں بانی پی ٹی آئی ویڈیو لنک کے ذریعے پیش ہوئے اس دوران احاطہ عدالت میں موجود کسی شخص نے بانی چیئرمین کی تصویر سوشل میڈیا پر وئرل کر دی جس کی تحقیقات شروع کر دی گئیں ،پولیس نے عدالتی سٹاف کو سی سی ٹی وی کیمروں سے تصویر وائرل کرنے والے کی نشاندہی کرنے کی بھی ہدایت کر دی ،ابتدائی تحقیقات کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی تصویر کمرہ عدالت کے بائیں جانب بیٹھے افراد میں سے کسی نے بنائی ہے جن سے پوچھ گچھ شروع کر دی گئی ہے ،کمرہ عدالت میں جانے والے افراد کی تلاشی میں بھی اضافہ کر دیا گیاہے،پولیس ذرائع کے مطابق تصویر کورٹ روم رولز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لی گئی ہے ،تصویر وائرل کرنے والے کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی ۔دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما شوکت بسرا نے تصویر لیک ہونے کے حوالے سے بیان میں کہا ہے کہ میں نے کوئی تصویر لیک کی ہے اور نہ ہی بنائی ہے ،سوشل میڈیا پر میرے خلاف پراپیگنڈہ کیا جا رہا ہے، ان کا کہنا تھا کہ اگر میں نے تصویر بنائی ہوتی تو اسے سرخم تسلیم کرتا۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">