سری نگر(مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جارحیت میں مزید 2 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جنت نظیر وادی کے ضلع کپواڑا میں سرچ ا?پریشن کی ا?ڑ میں قابض بھارتی فوج نے گھر گھر تلاشی لی اور چادر و چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا۔اس دوران جارحیت پسند بھارتی فوج نے دو نوجوانوں کو گولیاں مار کر شہید کردیا اور نوجوانوں کو عسکریت پسند ثابت کرنے کے لیے مقابلے کا ڈراما رچانے کی ناکام کوشش کی۔مقبوضہ کشمیر کی بھارت نواز کٹھ پتلی انتظامیہ نے میڈیا کو بتایا کہ نوجوان مسلح تھے اور سرچ ا?پریشن کے دوران فوج پر حملہ کیا تھا تاہم جوابی فائرنگ میں مارے گئے۔بھارتی فوج نے لاشیں لواحقین کے حوالے کرنے کے بجائے پولیس کے سپرد کردیں۔ شہدا کے والدین اپنے پیاروں کی لاشوں کے حصول کے لیے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">