سابق وفاقی وزیر بشارت راجہ، راجہ خرم نواز،فیصل جاوید و دیگر عدالت کے سامنے پیش ہوئے سماعت 3 جون تک ملتوی کردی۔

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر ) انسداد دہشتگری عدالت میں پی ٹی آئی رہنماں کے خلاف توڑ پھوڑ ، دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر درج مقدمات میں جج نے ریمارکس دئیے کہ کوشش ہوگی کہ جون میں ہی ٹرائل ختم کردیا ۔کیسز کی سماعت انسداد دہشتگری عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کی پی ٹی آئی رہنماں اور کارکنان کی جانب سے سردار مصروف ایڈوکیٹ اور آمنہ علی ایڈووکیٹ عدالت پیش ہوئیں سابق وفاقی وزیر بشارت راجہ، راجہ خرم نواز،فیصل جاوید و دیگر عدالت کے سامنے پیش ہوئے جبکہ علی نواز اعوان کی جانب سے حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کی گئی جج طار عباس سپرا نے ریمارکس دئیے کہ اسلام آباد کے رہائشی بھی آج عدالت پیش نہیں ہوئے کوشش ہوگی کہ جون میں ہی ٹرائل ختم کردیا جائے عدالت نے تھانہ رمنا میں درج مقدمہ میں کیس کی سماعت 31 مئی، تھانہ گولڑہ اور سی ٹی ڈی میں درج مقدمہ کی سماعت یکم جون جبکہ تھانہ سنگجانی اور آئی نائن میں درج مقدمات کی سماعت 3 جون تک ملتوی کردی۔