اسلام آباد(سٹاف رپورٹر )قومی اسمبلی نے طارق بشیر چیمہ کو رواں سیشن کے لئے معطل کرنے کی قرارداد منظور کرلی۔ جبکہ اسپیکر نے اجلاس غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردیا، اسپیکر نے پارلیمنٹ کی عمارت کے احاطے میں میڈیا اور ٹک ٹاکرز پر ویڈیوز بنانے پر پابندی عائد کرنے کی ہدایات دوہرا دیں اسپیکر قومی اسمبلی کی زیر صدارت اجلاس شروع ہوا تو نے اسپیکر نے ریمارکس دیئے کہ کل ایک واقعہ ہوا جس سے بہت سے ممبران کی دل آزاری ہوئی۔ جس کے بعد اسپیکر نے طارق بشیر چیمہ کو رواں سیشن کے لئے معطل کرنے کی قرارداد پیش کی جسے رائے شماری کے بعد منظور کرلیا گیا۔سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ میں نے 14 تاریخ کو ہدایات دی تھیں کہ اگر میڈیا، ٹک ٹاکرز اسمبلی کی حدود میں ویڈیو بنائیں گے تو موبائل ضبط کئے جائیں گے۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ کے داخلی راستے پر 100 ڈیڑھ سو بندا کھڑا ہوتا ہے، لفٹوں کے آگے لوگ کھڑے ہوتے ہیں،کوریڈور میں جلوس کی شکل میں لوگ کھڑے ہوتے ہیں،کسی وقت کوئی بندا پارلیمنٹ میں داخل ہو سکتا ہے، ہمیں سیکیورٹی کے خدشات ہیں،یہاں پر گیلری میں تعداد کو کم سے کم رکھیں،نہ یہ موچی دروازہ ہے، نہ ڈی چوک ہے ۔ اجلاس کے دوران نوید قمر نے قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل سے تحریک پیش کی جسے منظور کرلیا گیا، بعد ازاں اسپیکر نے قومی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردیا۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">