اسلام آباد (سٹاف رپورٹر )اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے میڈیا کوریج کو محدود کرنے کے اقدامات پی آر اے پاکستان کا ہنگامی اجلاس، میڈیا پر قدغنوں کو مسترد کردیا۔پی آر اے پاکستان کا اسپیکر کی پریس ریلیز اور میڈیا سے متعلق نوٹیفکیشن پر سخت ردعملاسپیکر کے میڈیا کے حوالے سے پابندیوں کو پی آر اے پاکستان نے مسترد کردیا۔ واپس لینے کا مطالبہ پارلیمنٹری رپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کا ہنگامی اجلاس صدر عثمان خان کی زیر صدارت ہوااجلاس میں سیکرٹری پی آر اے پاکستان نوید اکبر نے پارلیمنٹ میں ناخوشگوار واقعات پر ارکان کو بریف کیاپارلیمنٹ کی عمارت کے اندر اور باہر میڈیا کے نمائندوں کو پیشہ ورانہ فرائض سے روکنے سے متعلق نئے ایس او پیز کو پی آر اے پاکستان نے یکسر مسترد کردیا ہے۔ پی آر اے پاکستان نے اس اقدام کوسوشل میڈیا بہانہ ہے صحافی برادری نشانہ ہے کے مترادف قرار دیا ہیہنگامی اجلاس میں اسپیکر قومی اسمبلی کے میڈیا پر بے جا پابندیوں اور قدغن کو آمرانہ ذہنیت کی عکاس اور حکومتی دبا کا نتیجہ قرار دیا ہے۔ پی آر اے پاکستان کی باڈی نے متفقہ طور پر اسپیکر کے احکامات پر جاری مراسلے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہیباڈی نے اسکی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔اجلاس میں اس امر پر افسوس کا اظہار کیا ہے کہ پی آر اے پاکستان کی مشاورت کے بغیر کوئی بھی اقدام کسی صورت تسلیم نہیں کیا جائے گا۔ میڈیا سے متعلق جو بھی قواعد یا اقدام اٹھایا جائے وہ پی آر اے کی مشاورت سے کیا جائے۔ پی آر اے پاکستان اسپیکر فوری طور پر مراسلے میں درج آرڈر نمبر 3 کو واپس لے، پی آر اے پاکستان اقدام واپس لیا جائے تاکہ پی آر اے ممبران اپنی صحافتی اور پیشہ وارانہ زمہ داریاں نبھا سکیںصحافیوں کیلئے ساز گار ماحول فراہم کیا جائے، پی آر اے پاکستان اگر پی آر اے سے مشاورت نہ کرنے اور میڈیا نمائندگان سے متعلق احکامات واپس نہ لئے گئے تو احتجاج کے لئے ہر فورم کا استعمال کیا جائے گا، پی آر اے پاکستان پی آر اے پاکستان کے ہنگامی اجلاس میں صدر عثمان خان، سیکرٹری نوید اکبر، سیکرٹری خزانہ اصغر چوہدری نے شرکت کی سینئر نائب صدر احمد نواز، سیکرٹری اطلاعات جاوید حسین اجلاس میں شریک ہوئیممبر گورننگ باڈی نادر گرمانی، ممبر گورننگ جاوید نور اور ممبر گورننگ باڈی عائشہ ناز نے شرکت کی۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">