وفاقی حکومت نے 300 ارب روپے کم دیے 15 ،دن میں بجلی کا مسئلہ حل نہ ہوا تو ٹیک اوور بھی کر سکتا ہوں وزیراعلی خیبر پختون خواہ علی امین گنڈا پور کی و فاقی حکومت کو دھمکی

پشاور (سی این پی نیوز )وفاقی حکومت نے 300 ارب روپے کم دیے 15 ،دن میں بجلی کا مسئلہ حل نہ ہوا تو ٹیک اوور بھی کر سکتا ہوں وزیراعلی خیبر پختون خواہ علی امین گنڈا پور نے اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے وفاق کو دھمکی دے دی ان کا کہنا تھا کہ 15 دن میں ریلیف نہ ملا تو وہ ٹیک اوور بھی کر سکتے ہیں۔ پھر میں ہی بجلی کا بٹن آن آف کرونگا ۔ علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا ہمارے ساتھ ظلم ہوا اور ہم پر ہی الزام لگائے جا رہے ہیں عوام نے جبر ظلم پارٹی نشان چھیننے کے باوجود ہمیں اکثریت دی ہم سب تو اپنے حلقے کھولنے کے لیے تیار ہیں ان کا کہنا تھا کہ وفاق ہمارے ساتھ ظلم کر رہا ہے اج بھی وفاق کی جانب سے 300 ارب روپے کم دیے گئے ہمیں ہمارا حق نہیں دیا جا رہا وزیراعلی خیبر پختون خواہ نے کہا وفاق کا یہ رویہ ناقابل برداشت ہے ہم خاموش نہیں رہیں گے اسمبلی سے پیغام دے رہا ہوں کہ ہمیں مجبور نہ کریں اپنے صوبے کا حق مانگ رہا ہوں ہم چپ نہیں رہیں گے۔