اسلام آباد(کرائم رپورٹر)ایس ایس پی سکیورٹی اسلام آباد نے اسلام آباد پولیس اور ایف سی کے افسران کو اچھی کارکردگی پر تعریفی اسنادسے نوازا،تمام افسران محنت،جانفشانی اور دل جوئی سے کام کریں،اسلام آباد پولیس میں افسران کی حوصلہ افزائی کا عمل جاری رکھا جائے گا جبکہ ناقص کاردکردگی،غفلت اورلاپرواہی برتنے کی صورت میں سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں سینئر سپرٹینڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) سکیورٹی اسلام آباد کیپٹن (ر)سید زیشان حیدر نے اسلام آباد پولیس اور فرنٹیئر کانسٹیبلری کے افسران کو اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر تعریفی اسناد سے نوازا اور ان میں انعامات تقسیم کئے،اس موقع پر ایس ایس پی سکیورٹی نے کہا کہ آئی جی اسلام آباد کے احکامات پر اسلام آباد پولیس میں افسران کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری ہے،تمام افسران محنت،جانفشانی اور دل جوئی سے کام کریں ،پولیس افسران کی اچھی کارکردگی کو سراہا جائے گا جبکہ ناقص اور غیر تسلی بخش کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے افسران کے خلاف محکمانہ کارروائیاں عمل میں لائی جائے گی، انہوں نے فرنٹیئر کانسٹیبلری کے افسران سے مخاطب ہو کر کہا کہ آپ لوگ اسلام آباد پولیس کے افسران کے شانہ بشانہ اپنی ڈیوٹیاں سر انجام دے رہے ہیں جوکہ قابل تعریف ہے، آپ کو کسی بھی قسم کا مسئلہ یا پریشانی درپیش ہوتو میرے دفتر کے دروازے آپ کے لئے ہمیشہ کھلے ہیں۔