آئی جی کی منظوری کے بعد121 کانسٹیبلزکو ہیڈکانسٹیلز کے عہدے پر ترقیوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائیگا

اسلام آباد(کرائم رپورٹر)آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے احکامات پر محکمانہ پرموشن کمیٹی کے اجلاس کاسلسلہ جاری ہے۔کمیٹی نے ہیڈکانسٹیبلز کی121 خالی سیٹوں پر کانسٹیبلز کے سروس ریکارڈ کا جائزہ لیا،آئی جی اسلام آباد کی منظوری کے بعد121 کانسٹیبلز کو ہیڈکانسٹیبلز کے عہدے پر ترقیوں کا نوٹیفیکیشن جاری کیا جائے گا،آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ محکمانہ ترقی ہر پولیس افسر کا بنیادی حق ہے ،یہ سلسلہ تمام خالی سیٹیں مکمل ہونے تک جاری رہے گا،اب تک 384افسران کو مختلف رینکس میں ترقیاں دے دی گئیں،تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات پرایس پی ہیڈکوارٹر زکی زیر صدارت پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں محکمانہ پرموشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں سینئر پولیس افسران بھی موجود تھے،اجلاس میں پرموشن کمیٹی نے کانسٹیبلزکے سروس ریکارڈ کا جائزہ لیا،کمیٹی نے اچھے ریکارڈ کے حامل 121کانسٹیبلز کی ترقی کی سفارشات بھجوادیں،جن کی منظوری کے بعد121کانسٹیبلز کو ہیڈکانسٹیبلزکے عہدے پر ترقیوں کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا جائے گا،اب تک 384افسران کو مختلف رینکس میں ترقیاں دے دی گئیں،جن میں اسلام آباد پولیس کے 52سب انسپکٹرز کی انسپکٹرز کے عہد وں پر،91اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کی سب انسپکٹرز کے عہدوں پراور 120ہیڈکانسٹیبلز کو اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کے عہدوں پر ترقی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے اور ایک پروقار تقریب کے دوران آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے نئے ترقی یاب ہونے والے افسران کو خود رینک لگائے،آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ محکمانہ ترقی ہر پولیس افسر کا بنیادی حق ہے،تمام محکمانہ ترقی کے کورس پاس کرنے والے والے افسران کو ان کی سنیارٹی کے مطابق خالی سیٹوں پر پرموٹ کیا جائے گا اور یہ سلسلہ تمام خالی سیٹیں مکمل ہونے تک جاری رہے گا،انہوں نے مزید کہا کہ وہ خود ترقی پانے والے افسران کو رینک لگائیں گے،رینک لگانے کی تقریب میں افسران کی فیملیز کو بھی خصوصی دعوت دی جائے گی،پولیس فورس کی ویلفئیر میری اولین ترجیحات میں شامل ہے،