گھریلو چوری کی وارداتوں میں مطلوب منا گروہ کے تین ارکان گرفتار

اسلام آباد(کرائم رپورٹر)اسلام آباد پولیس کا جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوںکیخلاف نشہ اب نہیں تحریک جاری ہے۔انسداد رابر ی ڈکیتی یو نٹ پولیس ٹیم نے گھر یلو چوری کی وارداتو ں میں مطلوب منظم ” منا “گر وہ کے تین ارکان کو گرفتار کرلیا، ملزمان کے قبضہ سے نقدی،قیمتی اشیاءاوروارداتو ں میں استعما ل ہو نے والے اسلحہ برآمد کرلیا گیا، ملزمان کیخلاف مقدمہ درج،مزید تفتیش جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد پولیس کانشہ اب نہیں تحریک کے تحت وفاقی دارلحکومت میں منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصرکیخلاف بلا تفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،اس سلسلے میں انسداد رابر ی ڈکیتی یونٹ پولیس ٹیم نے موثرکارروائی کرتے ہوئے تکنیکی اورانسانی ذرائع کی مدد سے راہزنی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب منظم” منا “گر وہ کے تین ارکان کو گرفتارکرلیا، گرفتار ملزمان کے قبضہ سے مسروقہ نقدی، طلا ئی زیو رات، مو با ئل فون، لیپ ٹا پ اوروارداتو ں میں استعما ل ہونے والااسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کرلیاگیا، گرفتار ملزمان کی شنا خت نعمان اعجاز، ابر ار حسن اور رحیم اللہ کے ناموں سے ہو ئی ہے، ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتارملزمان نے تھا نہ شالیمار، تھا نہ کر اچی کمپنی، تھا نہ رمنا، ما رگلہ، شہزاد ٹا و¿ن کے علا قوں میں متعدد وارداتیں کر نے کا انکشا ف کیا ہے، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے، آئی جی اسلام آباد سید علی ناصررضوی نے کہا کہ نشہ اب نہیں ایک مہم نہیں بلکہ ایک تحریک ہے جسکا مقصد ہمارا جرائم پیشہ عناصر کے ساتھ معاشرے سے منشیات کے تدارک کو یقینی بناتے ہوئے منشیات فروشوں کی بیخ کنی کرنا ہے،اسلام آباد پولیس منشیات و شراب فروشی جیسے گھناو¿نے کاروبار میں ملوث عناصر کو ہر صورت قانون کے کٹہرے میں لائے گی،شہری منشیات فروشی اور کسی بھی مشکوک شخص یا سر گرمی کے متعلق اپنے متعلقہ تھانہ،ایمرجنسی ہیلپ لائن ”پکار”15-یا “آئی سی ٹی “15-ایپ پرفوری اطلاع دیں۔