ایس ایس پی ٹریفک سرفراز ورک کی زیر صدارت اجلاس،حادثات سے محفوظ رکھنے کیلئے خصوصی اقدامات کا جائزہ

اسلام آبا د(کرائم رپورٹر)ایس ایس پی ٹریفک محمد سرفراز ورک کی زیر صدارت ٹریفک ہیڈکوارٹرزاسلام آباد میں اجلاس،اسلام آبادمیں ٹریفک کی روانی کے مربوط نظام کی بحالی کو یقینی بنانے اور شہریوں کو حادثات سے محفوظ رکھنے کیلئے خصوصی اقدامات کا جائزہ لیا،آئی جی اسلام آباد کی ہدایات پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لئے قائم کمیٹی کوروزانہ کی بنیاد پر کارکردگی رپورٹ جمع کروانے کی ہدایت۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں ایس ایس پی ٹریفک محمد سرفراز ورک کی زیر صدارت اسلام آباد ٹریفک پولیس ہیڈکوارٹرز میں اجلاس کا انعقاد کیا گیا، اجلاس میں تمام زونل ڈی ایس پیز،زونل محررران و دیگر پولیس افسران نے شرکت کی،ایس ایس پی ٹریفک نے اجلاس میں وفاقی دارالحکومت میں ٹریفک کی روانی کے مربوط نظام کی بحالی کو یقینی بنانے اور شہریوں کو حادثات سے محفوظ رکھنے کیلئے خصوصی اقدامات کا جائزہ لیا


انہوں نے اسلام آباد میں شہریوں کو حادثات سے محفوظ رکھنے ،روڈ ڈسپلن کو قائم کرنے،ٹریفک قوانین پر پابندی کو یقینی بنانے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف قانونی کاروائیوں کو مزید سخت اور مو¿ثر بنانے کیلئے خصوصی ہدایات جاری کیں ،ایس ایس پی ٹریفک نے آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے ویڑن اور احکامات پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لئے قائم کمیٹی کوروزانہ کی بنیاد پر اپنی کارکردگی رپورٹ جمع کرنے کی ہدایت بھی کی ،اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے،اپنی ڈیوٹی پوری ایمانداری اور مستعدی سے سر انجام دیں، ڈیوٹی میں کوتاہی اور لاپرواہی کرنیوالوں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی،انہوں نے مزید کہاکہ ٹریفک پولیس ایجوکیشن ونگ مختلف شاہراہوں پر شہریوں کو روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین کے متعلق آگاہی فراہم کریگا۔