اسلام آباد(کرائم رپورٹر)آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کاآپریشنز ڈویژن کے سینئر پولیس افسران کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد۔میٹنگ میں مقدمات کی تفتیش میرٹ اور شفافیت پر کرتے ہوئے جلد از جلد یکسو کرکے چالان مجاز عدالتوں میں بھجوانے ،جرائم کی بیخ کنی اور موثر پٹرولنگ کے حوالے سے ہدایات دیں،جبکہ جرائم پیشہ عناصر پر گرفت مضبوط کرنے کے احکامات بھی جاری کیے۔ تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے آپریشنز ڈویژن کے سینئر پولیس افسران کے ساتھ سنٹرل پولیس آفس میں میٹنگ کا انعقاد کیا،اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز، ایس ایس پی انوسٹی گیشن اور ایس پی ڈولفن موجود تھے،آئی جی اسلام آباد نے میٹنگ میں افسران کومقدمات کی تفتیش میرٹ اور شفافیت پر کرتے ہوئے جلد از جلد یکسو کرکے چالان مجاز عدالتوں میں بھجوانے ، جرائم کی بیخ کنی اور موثر پٹرولنگ کے حوالے سے ہدایات دیں،جبکہ جرائم پیشہ عناصر پر گرفت مضبوط کرنے اورانکا قلع قمع کرنے کیلئے بھی خصوصی احکامات جاری کیے،انہوں نے مزید کہا کہ گاڑی و موٹر سائیکل چوری اور دیگر جرائم کے خلاف منظم انداز میں کارروائیوں کو مزید تیز کریں،وفاقی دارالحکومت سے جرائم کا خاتمے کو یقینی بنانے ہوئے شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بناناہماری اولین ترجیح ہے،کسی بھی عناصر کو شہریوں کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">