اسلام آباد(کرائم رپورٹر)ایس ایس پی آپریشنز ملک جمیل ظفر کی زیر صدارت کرائم کے حوالے سے اہم اجلاس۔منشیات کے خلاف جاری تحریک نشہ اب نہیں،، قتل، اغو ا ءاور دیگر جرائم کے مقدمات میں ملوث مجرمان اشتہاری، عدالتی مفروران،پیشہ ور بھکا ریو ں اور ان کی سہو لت کا رروں کی جلد از جلد گرفتار ی کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں،زیر تفتیش مقدمات کو جلد از جلد میرٹ پر مکمل کریں اور کا م کی رفتا ر میں مزید تیزی لائیں۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں ایس ایس پی آپریشنز ملک جمیل ظفر کی زیر صدارت کرائم کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں ایس ایس پی انوسٹی گیشن ، زونل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی، انہوں نے تمام افسران کی کارکرگی کابغور جائزہ لیا، ایس ایس پی آپریشنز نے اجلاس میں منشیات کے خلاف جاری تحریک نشہ اب نہیں کو مزید تیز کرنے کی ہدایات جاری کیں ، جبکہ نا قص کا رکر دگی کا مظاہرہ کرنے والے ایس ایچ آوز کو شوکاز نوٹس جاری کیے اور کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے ایک ہفتے کا ٹا ئم دیا ،اسی کے ساتھ ایس ڈی پی آوز سے کمزور کارکردگی کی بناءپر وضاحت بھی طلب کی،انہوں نے مزید کہا کہ زیر تفتیش مقدمات کے چالان مر تب کرکے مجاز عدالتو ں کو بھجو ائیں، جرائم پیشہ گروہوں، سنگین نو عیت کے جرائم، قتل، اغو ا ءاور دیگر جرائم کے مقدمات میں اشتہاری، عدالتی مفروران، ٹی اوز، منشیا ت فروشوں کی جلد از جلد گرفتار ی کو یقینی بنایا جائے اور کا م کی رفتا ر میں مزید تیزی لائیں، انہو ں نے مزید کہاکہ بدعنوانی اور کر پشن پر زیرو ٹاو لرنس پالیسی اپنائی جائے گی، فرائض منصبی میں کسی قسم کی لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی،ڈولفن سکواڈ اور پٹرولنگ ڈیوٹی کو مزید مو ثر بنائیں، ایس ایس پی آ پر یشنز نے کہا کہ تھانہ جات میں تعیناتی صرف اور صرف کارگرگی کی بنیاد پر ہو گی، اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح شہریوں کے جان و مال اور عزت کا تحفظ ہے،شہریو ں کے جان و مال کے تحفظ میں کوتاہی برتنے والے افسران کوسخت محکمانہ کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">