اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وزیر اعظم شہباز شریف سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ملاقات کی ہے جس میں افواج پاکستان کی پیشہ ورانہ اور آپریشنل امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ،ذرائع نے بتایا کہ یہ ملاقات وزیر اعظم ہاﺅس میں ہونے والے ایس آئی ایف سی اجلا س سے قبل ہوئی ،آرمی چیف عاصم منیر وزیرا عظم ہاﺅس پہنچے جہاں پر انہوں نے وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی ،دونوں رہنماﺅں کے درمیان افواج پاکستان کے پیشہ ورانہ اور آپریشنل امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ ملک کی قومی و داخلی سلامتی سے متعلق معاملات پر بھی بات چیت کی گئی ،آرمی چیف نے اپنے دورہ جرمنی پر وزیر اعظم کو اعتماد میں لیا۔دونوں رہنماﺅں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز جاری رکھنے پر اتفاق کیا جبکہ وزیراعظم نے افواج پاکستان کے شہداءکو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">