شہریوں کو لوٹنے والے مطلوب دو منظم گروہوں کے پانچ ارکان گرفتار،نقدی اور قیمتی موبائل برآمد

اسلام آباد پولیس تھانہ کر اچی کمپنی اور ہو می سائیڈ یو نٹ پولیس ٹیمو ں کی موثر کا رروائی ،دو ملزمان کو رنگے ہا تھو ں گرفتار کرلیا

اسلام آباد(کرائم رپورٹر)اسلام آباد پولیس تھانہ کر اچی کمپنی اور ہو می سائیڈ یو نٹ پولیس ٹیمو ں نے موثر کا رروائی کرتے ہوئے قتل میں ملوث دو ملزمان کو رنگے ہا تھو ں گرفتار کرلیا،ملزمان کے خلاف مقدمہ درج ہے،مزید تفتیش جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آ ف پولیس اسلام آ باد سید علی نا صر رضو ی کے خصوصی احکامات پر اسلام آبا دپولیس کا ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بھرپورکاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، مورخہ24مئی2024کو تھا نہ کر اچی کمپنی میں شہر ی نے درخو است دی کہ میںہنسا کالونی اسلام آ باد کا رہا ئشی ہو ں ،دوملزمان ذیشان مسیح اور شہباز مسیح نے خنجر کے وار کرکے اس کے چچا زاد بھا ئی جو زف مسیح کو شدید زخمی کر دیا جسکو فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا،جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لا تے ہو ئے جا ن بحق ہو گیا ، تھا نہ کر اچی کمپنی پولیس ٹیم نے فوری مقدمہ نمبر587 مورخہ 25 مئی 2024کو درج رجسٹر ڈکرکے تفتیش شروع کردی، ایس ایس پی آ پر یشنز نے وقوعہ کا سختی سے نو ٹس لیتے ہو ئے اس میں ملوث ملزمان کی گرفتار ی کے احکا ما ت جا ری کیے، تھا نہ کر اچی کمپنی اور ہو می سائیڈ پولیس نے جدید تکنیکی اور سائنسی تقاضوں پر تفتیش کرتے ہوئے اس سنگین نو عیت کے وقوعہ میں ملوث دو ملزمان ذیشان مسیح اور شہباز مسیح کو رنگے ہا تھو ں گرفتارکرلیا،ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار ملزمان نے خنجر کے وار کرکے مقتول کو قتل کر نے کا انکشاف کیا،گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے، ایس ایس پی آ پر یشنز نے کہا کہ جرائم ،تشدد اور قتل کے واقعات کے انسداد کے لئے اسلام آباد پولیس بلاتفریق کارروائیاں عمل میں لارہی ہے،ایسے واقعات میں ملوث ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لا تے ہوئے قرار واقعی سزا دلواکر کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا اور ملزم کو ٹھو س شواہد کی روشنی میں چالان کیا جا ئے گا، انہو ں نے مزید کہا کہ اسلام آباد پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے، شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکو ک شخص یا سرگرمی کے بارے میں متعلقہ تھانہ،ہیلپ لائن “پکار-“15یا “آئی سی ٹی “15ایپ پر فوراً اطلا ع دیں،تا کہ پولیس اور عوام کے تعاون سے معاشرے کو جرائم سے پاک کیا جاسکے۔