ٹریل فائیو پر جانیوالا 15 سالہ نوجوان 24 گھنٹے سے لاپتہ،کوئیک ریسپانس ٹیم کاڈرون کیمروں کی مدد سے رات گئے سرچ آپریشن،مقدمہ درج کرلیا گیا

اسلام آباد(کرائم رپورٹر)وفاقی پولیس کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، 24 گھنٹے گزرنے کے باوجود پولیس 15 سالہ نوجوان طہٰ کو بازیاب نہ کروا سکی پولیس ذرائع کے مطابق 15 سالہ نوجوان جو کہ گلزار قائد کا رہائشی تھا گھر سے اپنے دوستوں کے ہمراہ ٹریل فائو پر ہائکنگ کے لیے گیا اور لاپتہ ہو گیا، پولیس 24 گھنٹے کے وجود سی سی ٹی وی کیمروں سے تفتیش کر رہی ہے لیکن 24 گھنٹے گزرنے کے باوجود ابھی تک پولیس لا پتہ ہونے والے نوجوان کو تلاش نہ کر سکی تاہم پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کر لیا ہے،سیکرٹریٹ پولیس نے مقدمہ مغوی کی والدہ کی درخواست پر درج کیا گیا ہے،دوسری جانب ٹریل 5 اور ملحقہ مارگلہ ہلز پر اسلام آباد پولیس کا رات گئے ریسکیو اینڈ سرچ آپریشن جاری کر دیا ہے ،سرچ آپریشن میں کوئیک ریسپانس ٹیم، مارگلہ فٹ پٹرول اور ڈرون کیمروں کی مدد لی جارہی ہے۔نوجوان کی آمدورفت کے حوالے سے سیف سٹی کیمروں سے بھی مدد لی جارہی ہے ۔تفتیش کے دائرہ کار کو وسیع کرتے ہوئے مختلف افراد سے بھی پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔کیس کے دیگر پہلوؤں پر بھی تفتیش عمل میں لائی جارہی ہے۔