یوکرین کے مسئلے پر امارت اسلامیہ افغانستان کا کہنا ہے کہ فریقین جنگ سے متعلق شدت کے موقف سے گریز کریں، یوکرین میں تمام اسٹیک ہولڈرز برداشت سے کام لیں۔
امارت اسلامیہ افغانستان کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ افغانستان یوکرین کی صورت حال کاقریب سے جائزہ لے رہا ہے۔
افغانستان کی وزارت خارجہ نے کہا کہ اس صورتحال سے یوکرین میں ممکنہ عوامی نقصانات کے خدشات ہیں،یوکرین کے مسئلے کو مذاکرات کے ذریعے پرامن طور پرحل کریں۔
انہوں نے کہاکہ افغان وزارت خارجہ یوکرین میں افغان شہریوں اور طلبہ کےتحفظ کا خیال رکھے۔