وفاقی پولیس نے باپ کے اندھے قتل میں ملوث بیٹے کو گرفتار کرلیا

اسلام آباد(کرائم رپورٹر)اسلام آباد پولیس تھانہ پھلگر اں اور ہو می سائیڈ یو نٹ پولیس ٹیمو ں نے موثر کا رروائی کرتے ہوئے باپ کے اندھے قتل میں ملوث ملزم (بیٹے)کو گرفتار کرلیا،ملزم کے خلاف مقدمہ درج ہے،تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آ ف پولیس اسلام آ باد سید علی نا صر رضو ی کے خصوصی احکامات پر اسلام آبا دپولیس کا ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بھرپورکاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، مورخہ23مئی 2024کو تھا نہ پھلگراں پولیس کو شہر ی نے درخو است دی کہ وہ میرا بیگوال اسلام آ باد کا رہا ئشی ہے اور نامعلوم ملزمان نے اسلحہ آ تشین سے فائر نگ کرکے میر ے والدعبدالغفور کو قتل کر دیا، جس پر تھا نہ پھلگر اں پولیس نے فوری مقدمہ نمبر151 مورخہ23مئی 2024درج رجسٹر ڈکرکے تفتیش شروع کردی، ڈی آئی جی آ پر یشنز اسلام آ باد نے وقوعہ کا سختی سے نو ٹس لیتے ہو ئے اس میں ملوث ملزمان کی گرفتار ی کے احکا ما ت جا ری کیے، تھا نہ پھلگر اں اور ہو می سائیڈ پولیس نے جدید تکنیکی اور سائنسی تقاضوں پر تفتیش کرتے ہوئے اس سنگین نو عیت کے وقوعہ میں ملوث ملزم فیضا ن احمد کو گرفتارکرلیا، ملزم مقتول کا حقیقی بیٹا ہے،گرفتار ملزم نے اسلحہ آ تشیں سے فائر نگ کرکے اپنے حقیقی والد کو قتل کر نے کا انکشاف کر لیاجبکہ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے، ڈی آئی جی آ پر یشنزنے کہا کہ جرائم،تشدد اور قتل کے واقعات کے انسداد کے لئے اسلام آباد پولیس بلاتفریق کارروائیاں عمل میں لارہی ہے،ایسے واقعات میں ملوث ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لا تے ہوئے قرار واقعی سزا دلواکر کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا اور ملزم کو ٹھو س شواہد کی روشنی میں چالان کیا جا ئے گا، انہو ں نے مزید کہا کہ اسلام آباد پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے، شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکو ک شخص یا سرگرمی کے بارے میں متعلقہ تھانہ”پکار-“15یا “آئی سی ٹی “15-ایپ پر فوراً اطلا ع دیں،تا کہ پولیس اور عوام کے تعاون سے معاشرے کو جرائم سے پاک کیا جاسکے۔