اسلام آباد (خبر نگار )ایف آئی اے نے بانیِ پی ٹی آئی سےانکوائری کے لئے جوڈیشل مجسٹریٹ اسلام آباد سےرابطہ کرلیا ہے ۔خط میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کے ایکس آفیشل ہینڈل سے ریاست مخالف ویڈیو اور بیانیے کی تشہیر کی گئی، بانی چیئرمین کے آفیشل ہینڈل سےریاست مخالف اور اداروں باالخصوص پاک آرمی کے خلاف پروپیگنڈا کیا گیا،29 مئی کو پوسٹ کی جانے والی ویڈیو میں آرمی کے خلاف پروپیگنڈا کے ذریعے حقائق کو توڑ مروڑ کر آفیسرز اور جوانوں میں بغاوت اور اشتعال پیدا کرنے کی کوشش کی گئی، خط میں مزید کہا گیا ہے کہ اِس ویڈیو کے ذریعے مختلف ریاستی اداروں میں تفریق بھی پیدا کرنے کی کوشش کی گئی، یہ ویڈیو صریحاً پیکا ایکٹ ۲۰۱۶ کی خلاف ورزی ہے جسکی تفتیش ہونا لازم ہے اِس لئے عمران خان تک تفتیش کی رسائی دی جائے۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">