شہری ایک ارب اٹھائیس کروڑ72لاکھ 17 ہزار 304 روپےسے زائدمالیت کی گاڑیوں ،موٹر سائیکلوں،نقدی ،قیمتی موبائل فونز ،سونےکےطلائی زیورات سمیت دیگرقیمتی اشیاء سےمحروم

اسلام آ باد(کرائم رپورٹر)وفاقی دارالحکومت کےشہریوں پررواں سال کےپہلے چارماہ بھی بھاری رہےجس میں خطرناک حدتک بڑھتےسٹریٹ کرائم،مسلح ڈاکوں،گھروں میں چوریوں ،گاڑی چوری اورموٹرسائیکل چوری سمیت دیگروارداتوں میں شہری ایک ارب اٹھائیس کروڑ72لاکھ 17 ہزار 304 روپےسے زائدمالیت کی گاڑیوں ،موٹر سائیکلوں،نقدی ،قیمتی موبائل فونز ،سونےکےطلائی زیورات سمیت دیگرقیمتی اشیاء سےمحروم ہوگئے ہیں۔پولیس ذرائع نے مذیدبتایاکہ رواں سال کے پہلےچارمہینوں میں ضلع بھرمیں مجموعی طور پر8093 مقدمات درج کئے گئے ہیں۔اس عرصہ کے دوران کیپیٹل پولیس نےمجموعی طورپر42 کروڑ 38 لاکھ 91 ہزار 664 روپےمالیت کی اشیاء کی برآمدگیاں کی ہیں۔ضلع بھرکےتھانوں میں اس عرصہ کے دوران سب سے زیادہ مقدمات تھانہ کھنہ میں 687 درج کئے گئے جبکہ 515 مقدمات کےساتھ تھانہ شہزاد ٹاون دوسرے اورتھانہ آبپارہ 500 مقدمات کےساتھ تیسرے نمبرپررہا۔پولیس ذرائع کاکہناہے کہ ان مقدمات میں مجموعی طورپر 12159افراد کونامزد کیاگیاتھاجن میں سے پولیس صرف 5796 ملزموں کوگرفتارکرنے میں کامیاب رہی جبکہ 6363 ملزمان پولیس گرفتارکرنےمیں ناکام رہی ہے۔اس حوالے سے کیپیٹل نیوز پوائنٹ نے ایس ایس پی آپریشنزسےرابطہ کی کوشش کی گئی لیکن رابطہ نہ ہوسکا۔