امریکا نے روس کی جانب سے یوکرین کے ساتھ بات چیت کی پیشکش مسترد کردی ۔
ترجمان امریکی محکمہ خا رجہ نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ بندوق کی نوک پر سفارت کاری کی باتیں ہو رہی ہیں۔
ترجمان نے روس کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ پہلے یوکرین سے اپنی فوجیں نکالیں اور پھر سفارت کاری کا عزم دکھائیں۔
واضح رہے کہ یوکرینی صدر زیلینسکی نے ویڈیو پیغام میں روسی ہم منصب کے ساتھ براہ راست بات چیت پر رضامندی ظاہرکی تھی اور نیٹو کی رکنیت کے حوالے غیرجانبدار رہنے کی پیشکش کی تھی۔
اس سے قبل روس نے یوکرینی فوج کے ہتھیار ڈالنے کی شرط پر مذاکرات کی پیشکش کی تھی۔