لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا چائلڈ لیبر کے خلاف عالمی دن پر پیغام میں کہناتھا کہ معصوم بچوں کے ہاتھ میں اوزاروں کی بجائے قلم ہونے چاہئے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ ٰ پنجاب مریم نواز کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ آج بچوں کو استحصال سے بچانے اور ان کے تعلیم کے حق اور مزدوری سے پاک بچپن کو یقینی بنانے کے عہد کی تجدید کا دن ہے۔ معصوم بچوں سے مشقت لینا مجرمانہ فعل ہے۔ مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ چائلڈ لیبر سماجی ومعاشی مسئلہ ہے۔ چائلڈ لیبر انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔پنجاب میں برداشت نہیں کریں گے۔ ہمارے بچے ہمارا مستقبل ہیں۔ہم مل کر چائلڈ لیبر فری پنجاب بنا سکتے ہیں۔ کسی بھی بچے کو بچپن کی معصومیت سے محروم نہیں کیا جانا چاہئے۔ بچوں کو مسکراہٹ اور خوابوں سے سجی زندگی دینے کیلئے ہمیں اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">