اسلام آباد(کامرس نیوز) وفاقی حکومت نے بجٹ 2025-2024 میں مہنگائی کے ستائے عوام کیلیے پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی میں اضافہ کرنے کی تجویز دی ہے۔بجٹ دستاویز کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات پر عائد پیٹرولیم لیوی میں 33 فیصد اضافہ کیا گیا، جس کے تحت پیٹرول اور ڈیزل پر لیوی 60 سے بڑھا کر 80 روپے فی لیٹر کر دی گئی جبکہ ہائی اوکٹین، لائٹ ڈیزل اور ایتھانول پر پیٹرولیم لیوی میں 50 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔علاوہ ازیں سالانہ بجٹ میں موبائل، سیمنٹ، کاغذ، امپورٹڈ گاڑیاں مہنگی اور جائیداد کی خرید و فروخت پر ٹیکس کی شرح میں اضافہ کیا گیا ہے۔ برانڈڈ ملبوسات، جوتے، لیدر پروڈکٹس مہنگی کردی گئی ہیں جبکہ نان فائلر کیلیے خرید و فروخت اور کاروبار پر ٹیکس بڑھا دیا گیا ہے غیر قانونی سگریٹ بیچنے والے جیل جائیں گے اور دکان سیل ہوگی۔۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">