اسلام آباد(سیاسی رپورٹر) قومی اسمبلی اجلاس میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے آرمی چیف سے چینی شہریوں سے متعلق سیکیورٹی ناکامی پر فوری طور پر کورکمانڈرز کانفرنس بلانے کا مطالبہ کردیا۔اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی اجلاس جاری ہے۔ پی پی پی نے بائیکاٹ ختم کردیا اور اس کے ارکان کی تعداد ایوان میں بڑھ گئی۔ایوان میں پی پی پی کے ارکان مرزا اختیار بیگ ،شرمیلا فاروقی ،سید نوید قمر ،اعجاز جاکھرانی ،عبدالقادر پٹیل ، جمال ریئسانی سمیت متعدد ارکان موجود ہیں۔اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے نکتہ اعتراض پر کہا کہ چین کی اعلی ترین قیادت نے پاکستان میں کہا کہ چینی ماہرین کی زندگیوں کو خطرات دراصل سی پیک کی سرمایہ کاری کے لئے خطرہ ہیں ، چینی قیادت کی طرف سے اس حدتک سیکیورٹی خطرہ بتانا خطرناک ہے، آرمی چیف فوری کورکمانڈرز کانفرنس بلائیں جو صرف چینی شہریوں اور ماہرین کی سیکیورٹی پر ہونی چاہیے، کانفرنس اب تک سیکیورٹی کی ناکامی کا بھی جائزہ لے، بتایا جائےکہ چینی شہریوں کو نشانہ بنانےوالے دہشتگردوں کے پیچھے بھی ویگو ڈالے لگے ہیں یا صرف پی ٹی آئی کے پیچھے لگے ہیں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ کل پی ٹی آئی کے احتجاج پر پنجاب سے سو سے زائد کارکنان گرفتار کئے گئے ہیں، ارکان اسمبلی کے خلاف مقدمات درج کئے گئے ہیں ، آئی جی پنجاب کے خلاف ایکشن لیا جائے۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">