اسلام آباد( کرائم رپورٹر)ڈپٹی کمشنر سی ڈی اے سردار آصف نے جی ٹی روڈ پشاور موڑ پر 10 سال سے قائم غیر قانونی بس اسٹینڈ فیصل موورز کو گرا دیا ۔ سی ڈی اے کی سرکاری زمین پر فیصل موورز بس اسٹینڈ کے نام سے 10ارب روپے سے زائد مالیت کی زمین پر قبضہ کیا گیا تھا ۔چیرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر سی ڈی اے سردار محمد آصف کی سربراہی میں خصوصی ٹیم نے آپریشن میں حصہ لیا ۔۔۔سی ڈی اے حکام کا کہنا ہے ترنول کے علاقے میں واقع 5 کنال اراضی پر فیصل موورز کے نام سے غیر قانونی بس اسٹینڈ قائم تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ چیرمین سی ڈی اے چوہدری محمد علی رندھاوا نے شہر بھر میں سرکاری زمینوں پر قابض مافیاکے خلاف آپریشن کی ہدایات کررکھی ہیں۔ آپریشن میں ڈپٹی کمشنر سردارممد اصف اور تحصیل دار مرزا سعید اختر اور انفورسمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی ایریا ٹیم اور مقامی پولیس نے بھی حصہ لیا۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">