اسلام آباد(کرائم رپورٹر) جڑواں شہر وں میں پٹر ول پمپس لو ٹنے اور راہزنی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب ڈکیت گر وہ کے دو ارکا ن سر غنہ سمیت گرفتار،چھینی گئی نقدی، قیمتی مو با ئل فون، وارداتو ں میں استعما ل ہو نے والا موٹر سائیکل اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد،ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتار ی کا تحرک جاری،شہریوں کے جان ومال کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔
انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کیخلاف بلا تفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،اس سلسلے میں انسداد رابری وڈکیتی یو نٹ پولیس نے موثرکارروائی کرتے ہوئے تکنیکی اورانسانی ذرائع کی مدد سے ڈکیتی اور راہزنی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب منظم گر وہ کے دو ارکان کو سرغنہ سمیت گرفتارکرلیا، گرفتار ملزمان کے قبضہ سے چھینی گئی نقدی، قیمتی مو با ئل فون، وارداتو ں میں استعما ل ہو نے والا مو ٹر سائیکل اوراسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کرلیاگیا، گرفتار ملزمان کی شنا خت محمد اویس اور معصب قمر کے ناموں سے ہو ئی ہے، ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتارملزمان نے تھا نہ بہا رہ کہو، تھانہ سنگجا نی، تھانہ انڈسٹر یل ایر یا اور راولپنڈی کے علا قوں میں متعدد پٹر ول پمپس لوٹنے اور راہزنی کی متعدد وارداتیں کر نے کا انکشا ف کیا ہے، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے، ڈی آئی جی اسلام آ باد سید علی رضا نے کہا کہ اسلام آباد پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام تر ممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے، کسی بھی جرائم پیشہ عنا صر کو عوام الناس کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور شہر ی کسی بھی مشکو ک چیز یا سرگر می کے با رے میں متعلقہ تھانہ، ایمرجنسی ہیلپ لا ئن ”پکار- 15 ”یا”آئی سی ٹی ایپ”15-پر فوری اطلا ع کریں۔