آستانہ(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر اعظم شہبازشریف نے روسی صدر ولاد یمیر پوٹن سے ملاقات کی، دونوں رہنماو¿ں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات کے دوران شہباز شریف نے روسی صدر ولاد یمیر پوٹن کو دوبارہ منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی۔ وزیر اعظم شہباز شریف کا دوران ملاقات گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان روس کے دیرینہ اور کاروباری تعلقات ہیں ،آپ سے ملاقات کرکے اچھا لگا، ہمیں مستقبل میں مزید تعلق کو مضبوط بنانا ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ ہم روس کو چمڑے اور کپڑے کی مصنوعات برآمد کرتے ہیں،ہمیں دونوں ممالک کے درمیان تجارتی روابط کو بھی مزید فروغ دینا ہے۔اس موقع پر روسی صدر نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ دیرینہ تعلقات ہیں ،پاکستان خطے میں ایک ملک ہے ،دہشت گردی کے خلاف پاکستانی عوام کی قربانیوں کو سراہتے ہیں ،پاکستان کو اس وقت متعدد چیلنجز کا سامنا ہے، اس حوالے سے پاکستان کے ساتھ تعاون کے لئے تیار ہیں، بجلی ،گیس منصوبے پر پاکستان کی مدد کرنا چاہتے ہیں، پاکستان کو گیس سپلائی ممکن ہے اس حوالے سے پاکستان کے فیصلے کا انتظار ہے۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">