اسلام آباد ( وقائع نگار)یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن میں آٹے کی ترسیل اور بلیک مارکیٹنگ و دیگر سنگین بے ضابطگیوں میں ملوث یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن راولپنڈی ریجن کے چیف سمیت چار ملازمین کو نو کری سے برطرف 32 کو سروسز رولز کے مطابق سخت ترین سزا ئیں دیئے جانے کا انکشاف ہوا ہے ۔ تر جمان کے مطابق ٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر نے آٹے کی ترسیل اور بلیک مارکیٹنگ و دیگر سنگین بے ضابطگیوں میں ملوث ملازمین کے خلاف سخت ایکشن یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن راولپنڈی ریجن ساوتھ کے 4 ملازمین بشمول عابد محمود ایکس ریجنل منیجر ، انجم نذیر ملک ایکس ایکٹنگ اسٹیبلشمنٹ انچارج، فضل کریم ایکس وئر ھاوس انچارج (آٹا)، کو نوکریوں سے برطرف کر دیا گیا ہے 32 سے زائد دیگر ملازمین کو بھی یو ایس سی سروسز رولز کے مطابق سخت ترین سزا ئیں ۔ان ملازمین کے خلاف پولیس و دیگر تحقیقاتی ایجنسیوں میں کیس دائر کرنے اور سخت قانونی کارروائی کا فیصلہ ۔ یہ ملازمین لاکھوں روپے مالیت کے آٹا کے تھیلوں کے چوری ، بلیک مارکیٹنگ اور دیگر بے ضابطگیوں میں ملوث تھے۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">