تہران(مانیٹرنگ ڈیسک)ایران میں صدارتی انتخابات کے دونوں مراحل مکمل ہوگئے،مسعود پزشکیان اسلامی جمہوریہ ایران کے نویں صدر منتخب ہوگئے۔الیکشن کمیشن ایران کے مطابق صدارتی الیکشن کے رن آف مرحلے میں3 کروڑ5 لاکھ ووٹ ڈالے گئے، مسعود پزشکیان نے ایک کروڑ63لاکھ ووٹ حاصل کیے۔نومنتخب ایرانی صدر کا کہنا ہے کہ سب کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھائیں گے، سب کو مل کر ملک کی ترقی کے لیے کام کرنا چاہیے۔
ان کے مد مقابل سعید جلیلی کو ایک کروڑ35 لاکھ38 ہزار 89ووٹ ملے،دوسرے مرحلے میں مجموعی ٹرن آو¿ٹ انچاس اعشاریہ آٹھ فیصد رہا۔ایرانی الیکشن ہیڈکوارٹر کے مطابق 3 کروڑافراد نے الیکشن میں ووٹ ڈالے،صدارتی الیکشن کے دوسرے مرحلے میں ٹرن آو¿ٹ تقریباً 50 فیصد رہا جبکہ صدارتی الیکشن کے پہلے مرحلے میں ووٹر ٹرن آو¿ٹ 40 فیصد تھا۔