اسلام آباد پولیس کا اسٹیٹ بنک آف پاکستان اور نیشنل پولیس فاؤنڈیشن کے ساتھ یاداشتوں پر دستخط

اسلام آباد(کرائم رپورٹر)آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات پر اسلام آباد پولیس کا اسٹیٹ بنک آف پاکستان اور نیشنل پولیس فاؤنڈیشن کے ساتھ یاداشتوں پر دستخط،اسلام آباد ٹریفک پولیس کی تمام خدمات کے عوض رقوم One Linkکی مدد سے کسی بھی بنک یا والٹ کے ذریعے جمع کروائی جا سکے گی،جس سے نہ صرف عوام الناس کو سہولت بلکہ پولیس سروس ڈیلوری کو مزید بہتر بنایاجا سکے گا۔

انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات پر اسلام آباد پولیس کے افسران اور شہریوں کو بہترین سہولیات کی فراہم کے لئے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے،اس سلسلے میں اسلام آباد پولیس ،اسٹیٹ بنک آف پاکستان اور نیشنل پولیس فاؤنڈیشن کے مابین یاداشتوں پر دستخط کئے گئے،اس موقع پر آئی جی اسلا م آباد ،ڈی آئی جی اسلام آباد ،اے آئی جی جنرل اورسی ٹی او اسلام آباد بھی موجود تھے،اے آئی جی جنرل اور اسٹیٹ بنک کے نمائندوں نے ایم او یو پر سائن کیا جس کی رو سے شہری اسلام آباد ٹریفک پولیس کی تمام خدمات کے عوض رقوم کو One Linkکی مدد سے کسی بھی بنک یا والٹ کے ذریعے جمع کر وا سکیں گئے، اس ایم او یو کا براہ راست فائدہ عوام کو ہو گا،اس اقدام کا مقصد عوام کو سہولت فراہم کرنا ہے،جبکہ نیشنل پولیس فاؤنڈیشن کے ساتھ کئے گئے معاہدے پر سی ٹی او اور ٹیکنیکل ہیڈ این پی ایف نے سائن کیا جس کے مطابق این پی ایف اسلام آباد پولیس کو تمام ٹیکنیکل سپورٹ اور خدمات مہیا کرے گی،اس موقع پر آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ ان ایم او یوز کی مدد سے اسلام آباد پولیس نہ صرف عوام الناس کو بہتر ین سہولیات فراہم کر سکے گی بلکہ پولیس سروس ڈیلوری کو بھی مزید بہتر بنایا جا سکے گا،انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد پولیس شہریوں کے سہولیات اور ان کو بہترین خدمات کی فراہمی کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہے۔