آئی جی اسلام آبادکی سی پی او میں اہم اجلاسوں کی صدارت، نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن کے وفد کے ساتھ ملاقات

اسلام آباد(کرائم رپورٹر)آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی سی پی او میں اہم اجلاسوں کی صدارت اور نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن کے وفد کے ساتھ ملاقات،آئی جی اسلام آبادنے پتنگ بازوں اور پتنگ فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کرنے سیف سٹی اسلام آباد کی استعداد کارکو بڑھانے اور غیر ملکی شہریوں کی موثر حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے احکامات جاری کیے،اسلام آباد پولیس کی استعداد کار کو بڑھانے کے لئے این آر ٹی سی کی مدد سے ٹیکنالوجی بیسڈ کورسز کروائے جائیں گے۔


تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلا م آباد سید علی ناصر رضوی کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس اسلام آباد میں اہم اجلاس منعقد ہوئے،جن میں ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا ،ڈی آئی جی سکیورٹی محمد جواد طارق،ڈی جی سیف سٹی ملک جمیل ظفر سمیت دیگر سینئر پولیس افسران نے شرکت کی،آئی جی اسلام آباد نے ضلع بھر میں جرائم کی بیخ کنی کے لئے اقدامات کا جائزہ لیا ،انہوں نے سینئر پولیس افسران کو سٹریٹ کرائم ،رابری و ڈکیتی ،منشیات فروشی اور دیگر جرائم کے انسداداور جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کے لئے واضع حکمت عملی اور اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی،آئی جی اسلام آباد نے سینئر پولیس افسران کو وفاقی دارلحکومت میں پتنگ بازوں بالخصوص پتنگ فروشوں کے خلاف موثر کریک ڈاو¿ن کرنے کے احکامات جاری کیے،انہوں نے کہا کہ ایسے عناصر جو انسانی جانوں کے ساتھ کھیلنے میں ملوث ہیں ،ان کے خلاف سخت قانونی و تادیبی کاروائیاں عمل میں لائیںجائیں،آئی جی اسلام آباد نے غیر ملکیوں کی سکیورٹی اور اسپیشل پروٹیکشن یونٹ کی کا رکردگی کا بھی جائزہ لیا،انہوں نے ڈی آئی جی سکیورٹی کو غیر ملکی شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے اور ایس پی یو کی استعداد کار میں اضافہ کرنے کے احکامات جاری کیے،انہوں نے کہا کہ وفاقی دارلحکومت میں غیر ملکی شہریوں ،سفرائ،وفود اور سفارت خانوں کی حفاظت اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے،آئی جی اسلام آباد نے اسلام آباد پولیس کے سینئر افسران کے ہمراہ نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن کے وفد سے بھی ملاقات کی ،ملاقات میںاسلام آباد پولیس کی استعداد کار کو عصری تقاضوں کے مطابق بنانے کے لئے اسلام آباد پولیس کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کرنے اور ٹیکنالوجی بیسڈ کورسز کروائے جانے کے متعلق اہم فیصلے کئے گئے،آئی جی اسلام آباد نے دیگر سینئر پولیس افسران کے ہمراہ وفد کو اعزازی پولیس شیلڈ بھی پیش کی،سید علی ناصر رضوی نے رات گئے سیف سٹی اسلا م آبادکی استعداد کار کو بڑھانے اور جدید ٹیکنالوجی کو شہریوں کے لئے مزید کارآمد بنانے کے لئے میٹنگ کی صدارت کی،میٹنگ میں ڈی جی سی سیف سٹی،ایس ایس پی سیف سٹی اور سیف سٹی ٹیکنیکل سٹاف نے شرکت کی، آئی جی اسلام آباد نے سیف سٹی کی استعداد کار کو بڑھانے کے لئے جدید ٹیکنالوجی کی فراہمی اور نئے سافٹ وئیرز کی ڈیویلپمنٹ کے متعلق احکامات جاری کیے،انہوں نے سابقہ احکامات پر عمل درآمد رپورٹس کا جائزہ بھی لیا۔