آذری صدر الہام علیوف اسلام آباد پہنچ گئے، وزیر اعظم شہباز شریف نے استقبال کیا

آذری صدر الہام علیوف اسلام آباد پہنچ گئے، وزیر اعظم شہباز شریف نے استقبال کیا

اسلام آباد(نیوز رپورٹر)آذربائیجان کے صدر الہام علیوف پاکستان کے دو روزہ سرکاری دورےپر اسلام آباد پہنچ گئے۔ نور خان ایئربیس پر وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ دونوں رہنما بغلگیر ہوئے اور گرمجوشی سے مصافحہ کیا۔ روایتی لباس میں ملبوس دو بچوں نے آذربائیجان کے صدر کو پھول پیش کئے۔ اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ بھی موجود تھے۔ صدر الہام علیوف کو توپوں کی سلامی بھی دی گئی۔ آذربائیجان کے صدر وزیراعظم محمد شہباز شریف کی خصوصی دعوت پر پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔ وہ دورے کے دوران صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے ملاقاتیں کریں گے۔ دونوں ممالک کے درمیان مختلف معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر بھی دستخط کئے جائیں گے۔