اسلام آباد(کرائم رپورٹر)اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے بیورو آف امیگریشن اینڈ اووسیز ایمپلائمنٹ کے 3 افسران کو گرفتار کر لیا گیا،گرفتار ملزمان میں ڈائریکٹر سعید خان، ڈائریکٹر گل اکبر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر احمر وحید شامل ہیں،ملزمان کو اسپیشل جج سنٹرل راولپنڈی کی عدالت سے ضمانت منسوخ ہونے پر گرفتار کیا گیا،ملزمان بغیر این او سی کے نااہل نرسوں کو پروٹیکٹر جاری کرنے میں ملوث پائے گئے۔ملزمان نے مجموعی طور پر 92 نرسسز کو غیر قانونی پروٹیکٹر جاری کئے جنہیں بعد ازاں سعودی عرب سے ڈیپورٹ کر دیا گیا تھا، ملزمان نے الموارد نامی سعودی عرب کی اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹر کمپنی کی ڈیمانڈ پر غیر قانونی عمل درآمد کروایا ،ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">