اسلام آباد(کرائم رپورٹر)آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کا امام بارگاہوں کا دورہ کیا،آئی جی اسلام آباد پولیس افسران سے ملے اور مجالس کے لئے سکیورٹی اقدامات کا جائزہ لیا،انہوں نے تمام افسران کو مجالس و جلوسوں کے دوران سخت سکیورٹی انتظامات ،آپس میں اور سکاؤٹس کے ساتھ مکمل کوارڈی نیشن کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کیے۔
انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلا م آباد سید علی ناصر رضوی نے وفاقی دارلحکومت میں مختلف امام بارگاہوں کا دورہ کیا،اس موقع پر ان کے ساتھ ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی رضا بھی موجود تھے،آئی جی اسلام آباد نے مجالس کے لئے سکیورٹی اقدامات کا جائزہ لیااور سکیورٹی ڈیوٹیوں پر تعینات پولیس افسران سے ملاقات کی۔
انہوں نے پولیس افسران کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام پولیس افسران محرم الحرام کے دوران مجالس و جلوسوں کے سخت سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنائیں،مجالس اور جلوسوں کے دوران روشنی کے خصوصی انتظام کیاجائے،دوران ڈیوٹی ہر افسر مکمل الرٹ رہے اور اپنے فرائض منصبی پوری تندہی سے سرانجام دیں،دوران ڈیوٹی کوئی پولیس آفیسر موبائل فون کا استعمال نہ کرے ،مجالس اور جلوسوں میں شامل ہونے والوں افراد کو میٹل ڈیٹیکٹر کے ساتھ مکمل چیکنگ کے بعد اندر جانے دیا جائے۔آئی جی اسلام آباد نے مزید ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ مجالس اور جلوسوں کے مقام کو بم ڈسپوزل اسکواڈ کے ذریعے کلئیر کیا جائے ،تمام افسران آپس میں اور سکاوٹس کے ساتھ مکمل کوآرڈی نیشن رکھیں،کسی جگہ کوتاہی یا لاپرواہی برتنے پر سخت ایکشن ہوگا،انہوں نے مزید کہا کہ محرم الحرام کے دوران سکیورٹی ڈیوٹیز انتہائی اہمیت کی حامل ہیں،تمام پولیس افسران محرم الحر ام کے دوران امن و اما ن کی فضا ءبر قرار رکھنے کے لئے اپنے فرائض منصبی ایما نداری اور جذبہ حب الو طنی سے سر شار ہو کر ادا کر یں۔