اسلام آباد ( نیوز ر پورٹر ) آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کارات کے آخری پہر سینئر پولیس افسران کے ساتھ میٹنگ،آئی جی اسلام آباد نے وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں سکیورٹی کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا انہوں نے تمام پولیس افسران کو محرم الحرام کے دوران امن و امان کو قائم رکھنے اور شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کیے۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلا م آباد سید علی ناصر رضوی کی زیر صدارت رات کے آخری پہر اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں تمام ڈی آئی جیز، ایس ایس پیز اور زونل ایس پیز نے شرکت کی،آئی جی اسلا م آباد نے اجلاس میں وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں سکیورٹی کی مجموئی صورتحال کا جائزہ لیا،انہوں نے تمام افسران کو وفاقی دارلحکومت میں امن و امان کو برقرار رکھنے کے لئے موثر سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کیے،آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ تمام افسران لاءاینڈآرڈر صورتحال سے قانون کے مطابق نمٹنے کے لئے ہمہ وقت تیار رہیں،اسلام آباد پولیس شہرکے امن و امان میں خلل ڈالنے کی ہرگز اجازت نہیں دے گی اور شہریوں کی جان و مال اور نجی وسرکاری املاک کے تحفظ کے لئے تمام تر ضروری اقدامات بروئے کار لائے گی،انہوں نے پولیس افسران کو ہدایات جاری کی کہ تمام افسران اپنے علاقوں میں پٹرولنگ کو مزید موثر بنائیں، کسی بھی لاءاینڈ آرڈر صورتحال سے نمٹنے کے لئے نفری کو بریف کریں اور تمام ڈیوٹیوں کو خود چیک کریں، تمام افسران شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کریں اور ان ہدایات پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں،آئی جی اسلام آباد نے محرم الحرام کے دوران جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کا بھی جائزہ لیا،انہوں نے کہا کہ تمام پولیس افسران محرم الحرام کے جلوسوں کے تمام روٹس اور امام بارگاہوں کا خود دورہ کریں،افسران امام بارگاہوں کی انتظامیہ کے ساتھ اپنے کوآرڈی نیشن کو مضبوط بنائیں،تمام افسران اپنے ماتحت سٹاف کو ڈیوٹی کی نوعیت کے متعلق مکمل بریفنگ دیں ،آئی جی اسلام آباد نے مزیدکہا کہ محرم الحر ام کے دوران امن و اما ن کی فضا ءکو بر قرار رکھنے کے لیے تمام افسران اپنے فرائض منصبی ایما نداری اور جذبہ حب الو طنی سے سر شار ہو کر ادا کر یں،شہر یو ں کے جا ن و ما ل تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">