گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے عوامی جمہوریہ چین کے سفارتخانہ کا دورہ کی

اسلام آباد (نیوز رپورٹر)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے عوامی جمہوریہ چین کے سفارتخانہ کا دورہ کیا اور چین کے سفیر جیانگ ذائیڈونگ سے ملاقات کی ، چینی سفیر نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو سفارتخانہ آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور چین کی حکمران جماعت کا گہرا رشتہ ہے پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت نے آپ جیسے نوجوان اور متحرک شخص کو گورنر کی اہم آئینی زمہ داری سونپی آپ کے کندھوں پر بڑا بوجھ ہے صوبہ میں تحریک انصاف کی حکومت ہے آپ کی صلاحیتوں کی بنیاد پر آپ پر اعتماد کیا گیا اور آپ صوبہ کے حقوق کے لیئے بہتر کام کررہے ہیں ، وزیر اعظم پاکستان کا دورہ چین بڑا کامیاب رہا اس سے دونوں ممالک کے تعلقات میں مزید بہتری آئے گی گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چین اور پاکستان کے درمیان تعلقات اتنے مظبوط ہیں کہ کوئی اس میں دراڑ نہیں ڈال سکتا چین کی جانب سے پاکستان کی ترقی کے لیئے ادا کیا گیا کردار لائق ستائش ہے سی پیک روٹ کو ڈیرہ اسماعیل خان سے آگے بلوچستان تک بڑھانا انتہائی ضروری ہے تاکہ جس مقصد کے لیئے یہ منصوبہ بنایا گیا اس کے حقیقی مقاصد کا حصول ممکن ہو ، انہوں نے کہا کہ سی پیک کے قریب نیو اکنامک زون قائم کیا جائے اس سے خطہ میں تجارت کو فروغ ملے گا بیرون ملک سرمایہ کاروں کو دارالحکومت سے قریب ترین سی پیک پر پہلا اسٹیشن ڈیرہ اسماعیل خان ہے اسی طرح سی پیک کے تحت نیا انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے قریب بنائے جانے کا منصوبہ بھی دور رس اثرات مرتب کرے گا۔گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں چینی زبان کے فروغ کے لیئے اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ کاروبار اور ثقافت کے فروغ میں مزید فوائد حاصل کرسکیں اس مقصد کے لیئے خیبرپختونخوا کی 34 یونیورسٹیاں اپنی خدمات دینے کے لیئے حاضر ہیں تاکہ ہمارے بچوں کو مستقبل میں ترقی کے مواقع دہلیز پر میسر ہوں اسی طرح خیبرپختونخوا اور بالخصوص ضم شدہ اضلاع کے بچوں کے لیئے خصوصی سکالر شپ دیئے جائیں نیز ووکیشنل ٹریننگ کے لیئے بھی تعاون کی فراہمی انتہائی ضروری ہے ، چینی سفیر نے کہا کہ پاکستان کی معاشی ترقی اور بالخصوص انرجی کے منصوبوں میں ہم بھرپور کردار ادا کررہے ہیں خیبرپختونخوا میں متعدد منصوبے مکمل ہوچکے ہیں جبکہ ہائیڈرو منصوبہ جلد مکمل ہو جائے گا تین سو چینی ماہرین خیبرپختونخوا میں پاکستانی ماہرین کے ساتھ متعدد منصوبوں میں مصروف کار ہیں تاہم سیکورٹی کے حوالہ سے ہمارے خدشات موجود ہیں انہوں نے کہا کہ سی پیک کے قریب نیو اکنامک زون کے لیئے وزارت منصوبہ بندی کو کہا جائے کہ وہ منصوبہ تیار کرکے بھجوائے انہوں نے گورنر خیبرپختونخوا کی جانب سے پشاور دورہ کہ دعوت قبول کرتے پوئےکہا کہ پشاور اور ارومچی سسٹر شہر ہیں چینی سفیر نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو چین کے دورہ کی بھی دعوت دی