گورنر پنجاب سے پی ایف یو جے کے نمائندہ وفد کی ملاقات

اسلام آباد(وقائع نگار)پی ایف یوجے کے نمائندہ وفد نے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر سے ملاقات کی ہے ،وفد میں پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ،ممبر ایف ای سی خالد کھوکھر، سابق نائب صدر طارق چوہدری شامل تھے،صدر آر آئی یو جے طارق ورک، سیکریٹری نیشنل پریس کلب نیّر علی، سابق صدر انور رضا و علی سندھی بھی موجود تھے،پی ایف یو جے کے وفد نے گورنر پنجاب کو گوجرانوالہ میں ہونے والی ایف ای سی میں شرکت کی دعوت دی، صدر پی ایف یو جے افضل بٹ نے فیڈرل ایگزیکٹو اجلاس کے حوالے سے بریفنگ دی،گورنر نے کہا کہ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس پاکستان بھر کے عامل صحافیوں کی نمائندگی کرتی ہے،پی ایف یو جے کی آزادءصحافت، شخصی آزادیوں لئے مثالی قربانیاں ہیں، پی ایف یو جے نے ہمیشہ آئین کی سربلندی اور جمہوریت کی بالادستی کے لئے مثالی کردار ادا کیا،میرے لئے اعزاز ہو گا کہ فیڈرل ایگزیکٹو کونسل کے گوجرانوالہ میں ہونے والے اجلاس میں شامل ہوں گا۔