لاوہ پک چکا ، تیلی لگانے کی ضرورت، سب کچھ تباہ ہو جائے گا،عمران خان

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی ایک اور نیب کیس میں گرفتار

اسلام آباد(کورٹ رپورٹر) عدت کیس میں بری ہونے کے بعد بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو نیب کیس میں گرفتار کرلیا گیا۔ذرائع کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر محسن ہارون کی سربراہی میں نیب ٹیم اڈیالہ جیل پہنچی تھی جہاں سابق وزیراعظم اور انکی اہلیہ کو نئے کیس میں گرفتار کیا گیا۔

نیب ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو نئے توشہ خانہ ریفرنس میں گرفتار کیا گیا، بطور وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ نے توشہ خانہ سے تحائف حاصل کیے، تحائف کم قیمت پر حاصل کرکے مہنگے داموں فروخت کردیئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب ٹیم نے قانونی کاروائی مکمل کرنے کے بعد عمران خان اور بشریٰ بی بی کی گرفتاری ڈال دی۔قبل ازیں لاہور میں درج 9 مئی کے مقدمات کی تفتیش کرنے والی ٹیم بھی اڈیالہ جیل پہنچی تھی۔ لاہور کے مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کا امکان ہے۔