اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد الیکشن ٹریبیونل نے قومی اسمبلی کے حلقوں این اے 46,47,48, میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پرکارروائی روک دی ہے اور کیس کی سماعت 24 جولائی تک کےلئے ملتوی کردی۔ پیرکودوران سماعت الیکشن ٹریبونل جسٹس طارق محمود جہانگیری نے قومی اسمبلی کے حلقوں این اے 46، این اے 47 اور این اے 48 میں دھاندلی سے متعلق کیس کے دوران ریمارکس دیے کہ ہائی کورٹ نے ٹرائل آگے بڑھانے پر اسٹے دیا ہے، میں تو روزانہ کی بنیا د پر ٹرائل کے لیے تیار ہوں، آپ جاکر اسٹے ختم کرائے۔انہوں نے یہ ریمارکس گزشتہ روز دیئے ہیں۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے الیکشن ٹریبونل میں وفاقی دارالحکومت کے حلقوں میں الیکشن دھاندلی سے متعلق کیسز کی سماعت ہوئی، کیس کی سماعت جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کی۔عدالت نے استفسار کیا کہ آپ کے پاس تو تمام فارمز آگئے ہیں اب کیا چاہیئے، پی ٹی آئی امیدوار کے وکیل سے شعیب شاہین نے کہا کہ میں اپنے کیس کی بات کروں گا مجھے فارمز نہیں ملیں۔جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کہا کہ ہائی کورٹ نے ٹرائل آگے بڑھانے پر اسٹے دیا ہے، ہم نے تینوں ایم این ایز کو طلب کیا تھا، روزانہ کی بنیاد پر ٹرائل کرنے کا بھی حکم دیا تھا، میں تو روزانہ کی بنیاد پر ٹرائل کے لیے تیار ہوں ، آپ جاکر سٹے ختم کرائے۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">