راولپنڈی (نیوز رپورٹر)بنوں چھاونی پر دہشت گردوں کا حملہ، سکیورٹی فورسز نے چھاﺅنی میں داخلے کی کوشش موثر طریقے سے ناکام بنا دی، دہشت گردوں کی بارود سے بھری گاڑی دیوار سے ٹکرانے سے وطن کے8 بہادر سپوت شہید، سیکیورٹی اہلکاروں کی جوابی کارروائی میں تمام دس دہشت گرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دس دہشت گردوں کے ایک گروپ نے 15 جولائی کی صبح بنوں چھاو¿نی پر حملہ کیا، چھاو¿نی میں داخل ہونے کی کوشش کو سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں نے موثر طریقے سے ناکام بنا دیا، جس کے بعد دہشت گردوں نے بارود سے بھری گاڑی چھاو¿نی کی دیوار سے ٹکرا دی، اس خودکش دھماکے کے نتیجے میں دیوار کا ایک حصہ گر گیا اور ملحقہ انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچا، جس کے نتیجے میں وطن کے آٹھ بہادر سپوت شہید ہوگئے، جن میں پاک فوج کے نائب صوبیدار محمد شہزاد، حوالدار ضل حسین، حوالدار شہزاد احمد، سپاہی اشفاق حسین خان، سپاہی سبحان مجید، سپاہی امتیاز خان، سپاہی ارسلان اسلم، پاکستان آرمی کے ضلع بہاولپور) اور فرنٹیئر کانسٹیبلری کے لانس نائیک سبز علی شامل ہیں
خودکش دھماکے کے بعد ہونے والے آپریشن میں سیکیورٹی اہلکاروں نے بھرپور طریقے سے دہشت گردوں کا مقابلہ کیا، جس کے نتیجے میں تمام دس دہشت گرد مارے گئے، سیکورٹی فورسز کے اس بروقت اور موثر جوابی کارروائی نے بڑی تباہی کو روک دیا، جس سے کئی قیمتی معصوم جانیں بچ گئیں، ترجمان کے مطابق دہشت گردی کی گھناو¿نی کارروائی حافظ گل بہادر گروپ نے کی، جو افغانستان سے کام کرتا ہے اور ماضی میں بھی پاکستان کے اندر دہشت گردی کی کارروائیوں کے لئے افغان سرزمین استعمال کرتا رہا ہے، پاکستان نے عبوری افغان حکومت کے ساتھ مسلسل اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے، اور ان سے کہا ہے کہ وہ دہشت گردوں کی جانب سے افغان سرزمین کے مسلسل استعمال سے روکے اور ایسے عناصر کے خلاف موثر کارروائی کرے، ترجمان کے مطابق مسلح افواج دہشت گردی کے خاتمے کیلئے اقدامات کرتی رہیں گی، اور افغانستان سے درپیش ان خطرات کے خلاف مناسب سمجھے جانے والے تمام ضروری اقدامات کریں گے۔