سیالکوٹ(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہم عدالتوں کا احترام کرتے ہیں عدالتوں کو بھی چاہیے کہ وہ ہمارا احترام کریں۔سیالکوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ آئین سازی سیاست دانوں کا حق ہے اسے غصب نہیں ہونے دیں گے، سیاست دانوں کو کمزور نہ سمجھا جائے، توہین عدالت ہمیشہ صرف سیاست دانوں پر لگتی ہے؟
خواجہ آصف نے کہا کہ ہم پی ٹی آئی پر پابندی کے لیے سیاست دانوں سے پارلیمنٹ میں مشاورت کریں گے، نو مئی کو براہ راست پاکستان کے وجود پر حملہ کیا گیا، سیاست سیاست کھیلنے سے ملک کو نقصان ہورہا ہے، پی ٹی آئی کا مقصد صرف اور صرف اقتدار ہے۔وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ دہشت گردی سب سے زیادہ کے پی میں ہورہی ہے اور کے پی حکومت آپریشن میں حصہ لینے کے لیے تیار ہی نہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت سپریم کورٹ میں لاکھوں کیسز زیرالتواءہیں اور یہاں سہولت کاری کا کام کیا جارہا ہے،جن ججز کی وجہ سے کیسز بڑھے ہیں انہیں قبروں سے نکال کرٹرائل کیا جائے ۔