پاکستان اس وقت حالت جنگ میں ہے، دانیال چوہدری

پاکستان اس وقت حالت جنگ میں ہے، دانیال چوہدری

اسلام آباد(نیوز رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء دانیال چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان اس وقت حالت جنگ میں ہے،ہر روز پاکستان کے بارڈروں پر ہماری جوان شہید ہو رہے ہیں، اس کے باوجود سوشل میڈیا پر ان کی شہادتوں کا مذاق اڑایا جاتا ہے،

سوشل میڈیا کی جماعت نہیں ہیں، تمام اتحادیوںکی مشاورت سےمخصوص نشتوںکے حوالے سے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرینگے،

عدلیہ سے کو کہیں گے اداروں کے ساتھ کھڑے ہوںتاکہ ملک میں استحکام ہو،قانون نافذ کرنے والے اداروں ، سپہ سالار اور سول قیادت نے دہشتگردی کے خطرات کے باوجودعاشورہ پر بہترین کام کیا

دانیال چوہدری نے ان خیالات کا اظہار نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا،لیگی رہنماء کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو اندرونی اور بیرونی خطرات ہیںہر روز پاکستان کے بارڈروں پر ہماری جوان شہید ہو رہے ہیں

یہ پاکستان کی حفاظت اور بقاء کیلئے جانیں دے رہے ہیں یہ اپنا آج ہمارے کل کیلئے قربان کر رہے ہیںلیکن اس کے باوجود سوشل میڈیا پر ان کی شہادتوں کا مذاق اڑایا جاتا ہےاوروطن کے محافظوں اور جانثاروں کیخلاف ایک سوچی سمجھی سازش کی جا رہی ہے اور شہداء کی قربانیوں کو ضائع کرنے کی کوشش کی جارہی ہے

دنیا میں کوئی ایسی جماعت نہیں ملے گی جو جوانوں کے خلاف مہم چلائے، ہمارے قانون نافذ کرنے والے ادراوں ، سپہ سالار اور سول قیادت نے عاشورہ پر بہترین کام کیا حالانکہ محرم کے دوران دہشت گردی کے بہت زیادہ خطرات

4 سال اس ملک کو ہاتھ پاؤں باندھ کر زخمی کیا گیا، دوسال پہلے تک پاکستان کےبینک کرپٹ ہونے کی باتیں ہو رہی تھیں،ہمیں ایک لہولہان اور زخمی حالت میں پاکستان ملا تھاجو آج بہتر ہو رہا ہے،

موڈیز کی ریٹنگ کے مطابق ملک کی معیشت بہتری کی طرف جا رہی ہے اور مہنگائی میں بتدریج کمی ہو رہی ہے اور بہت جلد پاکستان اپنے پاؤں پر کھڑا ہو جائیگا،کورٹ کو کہیں گے اداروں کے ساتھ کھڑے ہوں تاریخ کی غلط سمت نہ ہوںکسی ادارے کے مابین لڑائی نہیں ہے

حکومت اپنا وقت پورا کرے گی ہم سوشل میڈیا کی جماعت نہیں تمام پولیٹیکل پارٹیز کی مشاورت سے سپریم کورٹ میں اپیل میں جا رہے ہیں، کسی بھی سیاسی جماعت کو ملک اور معیشت کو ڈی ریل کرنے کی اجازت نہیں دینگے

کوئی بھی سرمایہ کار اس ملک میں سرمایہ کاری نہیں کرتا جہاں عدم استحکام ہو،اپنے اتحادیوں کی مشاورت سے مخصوص نشتوں کے حوالے سے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرینگے،عدلیہ سے کہتے ہیں کہ اداروں کیساتھ کھڑی ہو تاکہ ملک کو مشکل حالات سے نکالا جا سکے۔