براڈ شیٹ کیس میں سابق چیئرمین نیب سمیت ملزمان کیخلاف ایف آئی اے کا رروائی کا عندیہ

براڈ شیٹ کیس میں سابق چیئرمین نیب سمیت ملزمان کیخلاف ایف آئی اے کا رروائی کا عندیہ

اسلام آباد (کرائم رپورٹر) براڈ شیٹ کیس میں سابق چیئرمین نیب سمیت سی ڈی اے، منی لانڈرنگ ،انسانی سمگلنگ میں ملوث درجنوں اشتہاری ملزمان کے خلاف ایف ائی اے نے کارروائی شروع کرنے کا عندیہ دیدیا ہے

جس کے تحت ان کی جائیدادیں پاسپورٹ منسوخ اور نام ای سی ایل میں ڈال دیے جائیں گے

ایف ائی اے نے براڈ شیٹ کے مقدمہ کے علاوہ سی ڈی اے کےکروڑوں روپے کی کرپشن کے مقدمات میں ملوث اشتہاری ملزمان جن کے خلاف 2011 سے 2023 تک مقدمات درج ہوئے ابھی تک گرفتار نہیں ہو سکے

جس پر ڈائریکٹر ایف ائی اے شہزاد ندیم بخاری نے سخت ایکشن لیتے ہوئے رپورٹ طلب کی جس کے بعد انہوں نے ایف ائی کو ہدایت کی کہ وہ 2011 سے لے کر اب تک کے مقدمات میں ملوث اشتہاری ملزمان کے خلاف کریک ڈاﺅن شروع کریں گے

براڈ شیٹ کیس میں ملوث سابق چیئرمین نیب نوید احسن کے علاوہ طارق فواد ملک سمیت درجنوں ملزمان ہیں جو ایف آئی اے کے مختلف مقد مات میں ملوث ہیں جو ابھی تک گرفتار نہیں ہو سکے

ایف ائی اے نے اشتہاری ملزمان کے خلاف کریک ڈاﺅن شروع کرتے ہوئے ابتدائی طور پر تمام مذکورہ والا سرکاری محکموں کو خط بھی لکھ دیا ہے۔ اور ان کا ریکارڈ بھی بھجوا دیا ہے ۔