چیف الیکشن کمشنر، ارکان کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت دائر

چیف الیکشن کمشنر، ارکان کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت دائر

اسلام آباد(کورٹ رپورٹر) چیف الیکشن کمشنر اورالیکشن کمیشن کے ارکان کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت دائر کردی گئی۔

سپریم جوڈیشل کونسل میں چیف الیکشن کمشنر اور ارکان کے خلاف شکایت حلیم عادل شیخ، جسٹس (ر) نورالحق قریشی اور شبیر احمد نے مشترکا طور پراشکایت بذریعہ ڈاک بھجوائی گئی۔

شکایت میں کہاگیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر اور ارکان آئینی ذمہ داری ادا کرنے میں ناکام رہے۔ انکوائری میں الزامات ثابت ہونے پر چیف الیکشن کمشنر اور ارکان کی برطرفی کی سفارش کی جائے۔