لاہور(سٹاف رپورٹر)مسلم لیگ (ن) کے بانی نواز شریف نے کہا کہملک کو نظر لگ گئی ہے اور غریب پس کر رہ گیا، سڑک پر پھرتے شخص کو کہا گیا آو ہم تمہیں انصاف دیں گے۔
نواز شریف کا کہنا تھا کہ بجلی کابل ہرایک کیلئے مصیبت بن چکاہے،اپنے دورمیں لوڈشیڈنگ ختم کی
بجلی کانرخ بھی کنٹرول میں رکھا، 2017تک بجلی کے بل کم اورڈالرکانرخ نیچے تھا، میں ان لوگوں سے پوچھتاہوں اس ملک کےساتھ ظلم کرنےکی ضرورت کیاہے؟
قائد ن لیگ نے کہا کہ ہم نے آئی ایم ایف کوواپس بھیجاتھابعدمیں کون لایا؟سب کوپتہ ہے،ملک کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیا جا رہا، ترقی کرتاملک گڑھے میں گرادیا
فیصلے دینے والوں کوسوچناہوگا، عوام کی پرواہ کریں،ریلیف کیلئے جوبھی کرناپڑتاہے کریں گے۔